کیا دانتوں سے نکلنے والا خون روزہ فاسد کرتا ہے کہ نہيں ؟ اوراگر کوئي انسان کسی دوسرے کو زد کوب کرے جس سے اس کے دانتوں سے خون جاری ہوجائے توکیا روزے پرکچھ اثر ہوگا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
الحمد للہ
دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے
، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ
وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔