نفاس والی عورت نے چالیس یوم مکمل کرلیے لیکن پاک نہیں ہوئي کیا وہ روزہ رکھے اورنماز ادا کرنی شروع کردے ؟
کیاولادت کے بعد عورت پر رمضان کے روزے رکھنے واجب ہیں ، کیونکہ وہ نفاس کے چالیس یوم تو مکمل کرچکی ہےلیکن ابھی تک خون بند نہيں ہوا اوروہ پاک نہیں ہوئي ؟
الحمد
للہ :
علماء کرام نے نفاس کی زيادہ سے زیادہ مدت میں اختلاف کیا ہے
، جمہور علماء کرام نے تواس کی زيادہ سے زيادہ مدت چالیس یوم قرار دی ہے ، آپ اس کی
تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 10488 ) کے
جواب کا مطالعہ کریں ۔
لھذا اس بنا پر ۔۔ وہ عورت جسے چالیس یوم سے زيادہ نفاس کا خون آئے تواگر یہ خون
اس کی ماہواری کے موافق ہوتو یہ حیض ہوگا ، لیکن اگر موافق نہ ہو تو پھر استحاضہ کا
خون شمار کیا جائے گا ، اس لیے چالیس یوم کے بعد وہ غسل کرے اورنماز ادا کرے اوراگررمضان
میں ہو تو روزے بھی رکھے ، وہ پاک ہوگي اوراس کے احکام بھی پاک عورتوں کے ہی ہونگے
۔