کیا کفارکو وہ قرآن کریم جس کے حاشیہ پر ترجمہ کیا گیا ہے اور قرآنی نص عربی میں ہو دعوۃ وتبلیغ کی غرض دیا جاسکتا ہے ؟
الحمدللہ
ہم نے مندرجہ ذیل سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن
صالح العثيمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا :
کافرکو وہ قرآن کریم دینا جس میں ترجمہ و تفسیر اور قرآنی نص ایک ہی حجم میں ہو
اس کا حکم کیا ہے ؟
شیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :
اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے _ علماء کے ہاں معروف یہ ہے کہ قرآن مجید پر کافر
کا مسلط ہونا جائز نہیں لیکن کافرکو دعوت وتبلیغ کرنی چاہے – اگروہ کافر سچا ہو
اورقرآن کریم کی معرفت چاہتا ہو- تو اسے لائیبریری آنے کی دعوت دی جاۓ چاہے وہ
لائبریری گھر کی ہو یا پھر عمومی ہو تو اسے اپنے سامنے قرآن مجید دکھاۓ ۔ انتہی ۔
اوراگر قرآنی نص کے بغیر صرف ترجمہ کا نسخہ مل جاۓ تو وہ کافر کو دینے میں کوئ
حرج نہيں ۔